یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںمنگچر، یکے بعد دیگرے تین بم دھماکے

منگچر، یکے بعد دیگرے تین بم دھماکے

قلات (ہمگام نیوز)  اطلاعات کے مطابق قلات کے علاقے منگچر میں یکے بعد دیگرے تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے منگچر میں ایف سی کیمپ پر حملہ کیا ہے جہاں سے تین زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکوں کے بعد فورسز کی جانب سے شدید اندھا دھند فائرنگ کی گئی ہے۔

حملے میں نقصانات کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوا ہے۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز