یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںراسک شہر میں بلٹ بکس لے جانے والے پولیس فورسز پر حملہ

راسک شہر میں بلٹ بکس لے جانے والے پولیس فورسز پر حملہ

زاھدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک میں ایران کے صدارتی انتخابات کے بلٹ بکس کو لے جانے والے دو پولیس اہلکاروں کو قتل کیا گیا۔

معلومات کے مطابق یہ دونوں پولیس اھل کاربیلٹ بکس لے جانے والی گاڑیوں پر مسلح حملہ آوروں کے حملے میں مارے گئے۔

یاد رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں ایرانی انتخابی عمل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے بلوچ رہنماؤں نے عوام سے اپیل کی ہے وہ ایران کی غیرقانونی انتخابات کا حصہ نہ بنیں۔

واضع رہے کہ تین دن پہلے بلوچ قومی رہنما حیربیار مری نے بلوچ عوام پر زور دیا تھا کہ ہمیں فارسی انتخابات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے تاکہ غاصب فارسیوں اور دنیا پر واضع ہوکہ ہم بلوچ قبضے کے خلاف متحد ہیں۔ میں ایرانی ووٹنگ میں شرکت نہ کرنے پر زور دیتا ہوں تاکہ یہ حقیقت تہران میں تھیوکریٹک رجیم اور بادشاہی جابروں پر واضح ہوجائے کہ ہم بلوچ انہیں اپنے سرزمین پر انکی حاکمیت اور قبضہ گیریت کو قبول نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز