خاران (ہمگام نیوز) کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل خاران شہر یکے بعد دیگرے چار دھماکوں اور مسلسل فائرنگ کی آوازوں سے گونج اُٹھا۔
تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے سیکریٹریٹ روڈ جوکہ شہر کا ریڈ زون تصور کیا جاتا ہے، پر واقع پاکستانی خفیہ اداروں آئی آیس آئی اور ایم آئی کے دفاتر پر چار بم حملے کیے۔
ذرائع کے مطابق دھماکوں کے بعد فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔
یاد رہے کہ شہر میں قائم خفیہ اداروں کے دفاتر پر حملے اس سے پہلے بھی ہوچکے ہیں۔ پچھلی مرتبہ اسی طرح آزادی پسند تنظیم بی ایل اے نے مذکورہ دفاتر کو نشانہ بنایا تھا جسکے بعد فورسز نے بوکھلاہٹ میں آکر جوڈیشل مجسٹریٹ کے رہائش گاہ کو نشانہ بنایا تھا اور بعد میں ایف سی نے جج کے گھر میں چھاپہ مارنے کی کوشش کی تھی تاہم لوکل پولیس اور عدلیہ کی مدد سے اسے روکا گیا تھا۔
یہ بھی واضح رہے کہ خاران شہر میں مذکورہ ایریا کافی حساس تصور کیا جاتا ہے، جہاں خفیہ اداروں کے دفاتر کے علاوہ چند فاصلے پر ایف سی ہیڈکوارٹرز واقع ہیں۔ اس کے علاوہ ڈی سی آفس سمیت تمام محکموں کے آفسز بھی واقع ہیں۔ اس وجہ سے اس ایریا کے چاروں اطراف ایف سی کی چوکیاں قائم ہیں۔