خاران (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 2 جولائی کو ہمارے سرمچاروں نے خاران شہر میں سیکریٹریٹ روڈ پر واقع پاکستانی خفیہ اداروں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے دفاتر کو نشانہ بنایا۔
سرمچاروں نے خفیہ اداروں کے دفاتر پر بیک وقت چار بم حملے کیے اور سکیورٹی کے لیے دفتر کے اوپر قائم ایف سی کے مورچے پر فائرنگ کیا۔
اس حملے کے نتیجے میں 1 اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے۔
حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔