شنبه, نوومبر 30, 2024
Homeخبریںتربت، درویش عزیز نے زاتی زندگی کے بجائے معاشرتی وقومی زندگی کو...

تربت، درویش عزیز نے زاتی زندگی کے بجائے معاشرتی وقومی زندگی کو ترجیح دیکر اپنے آپکو ہمیشہ کیلئے امر کیا.اسکول فار آل کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس سے مقررین کا خطاب۔

تربت (ہمگام نیوز) ایس ایف اے کے زیر اہتمام بانی رہنماء درویش عزیز کی یاد میں تعزیتی ریفرنس عطاشاد ڈگری کالج تربت کے سیمینار ہال میں منعقد ہوا۔

مقررین میں سے واجہ بجار بلوچ،نزیر احمد واستو،یلان بلوچ،ثناء اللہ بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ درویش عزیز ایک علمی جہدکار اور سماج کا درد رکھنے والے نوجوان تھے۔

انہوں نے اپنی زاتی زندگی کو بہتر بنانے کے بجائے معاشرتی اور اجتماعی زندگی گزارنے کو فوقیت دیکر اپنے آپ کو ہمیشہ کیلئے امر کیا۔

معاشرتی درد اور قومی سوچ نے انہیں مجبور کیا کہ وہ بے سہارا بچوں کو پڑھانے اور اسکولوں تک پہنچانے کا بندوبست کرلیں،انکے اسی جدوجہد نے ادارتی شکل اختیار کیا اور اسی سوچ وفکر نے انہیں ادارے کی بنیاد رکھنے پر مجبور کردیا۔

انہوں نے طلبہ سیاست میں بھی زندگی گزارا قید وبند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں وہ چاہتے تو باہر ممالک میں بہتر زندگی گزارتے لیکن انہیں انکے احساسات نے مجبور کردیا کہ وہ اپنی سرزمین میں رہ کر قوم کی خدمت کرسکیں.انہوں نے زندگی بھر علم کی نشرواشاعت میں جدوجہد کیا اور اپنے آپکو اسی مشن میں وقف کیا۔

ہماری زمہ داری ہےکہ ہم اپنے اداروں کی بہتری کیلئے انکے ساتھ تعاون کریں اور انہیں مضبوط کریں تاکہ وہ بہتر کردار ادا کرسکیں۔

انکا کہنا تھاکہ بدقسمتی ہیکہ تعلیم اور صحت کی سہولیات دینا ریاست کہ زمہ داری ہے مگر بدقسمتی ہیکہ ہماری ریاست اس میں وہ کردار ادا نہیں کر رہا ہے اسی لیے آج تعلیم اور صحت دونوں شعبوں میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور کئی لوگ تعلیم وصحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔

پروگرام میں واجہ صوالی بلوچ نے بھی خطاب کیا اور درویش عزیز کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا،جبکہ نظامت کی زمہ داری ایس ایف اے کے رکن نعیم شاد نے سرانجام دیا۔

پروگرام میں ایس ایف اے کی جانب منعقد مضمون نویسی کے مقابلے میں حصہ لینے والوں میں نقد انعامات سرٹیفکیٹ اور کتابیں تقسیم کی گئیں۔

پراگرام میں نوجوانوں پروگرام میں معروف شخصیات عبداللہ گلاب،ڈاکٹرساجد اکبر،فرحان حمید،افسانہ نگار وقلمکار اسلم تگرانی،علی چراگ،یونس واھگ،کیچ تھیلیسمیاکیئر سینٹر کے ارشاد عارف،تربت سول سوسائٹی کے جمیل عمر،مبارک بلوچ،ایس ایف اے کے ممبران اتفاق ایمن،کامران گچکی، ابرار بلوچ،تمپ کالج کے پرنسپل منصور معاذ،عطا شاد ڈگری کالج تربت کے پروفیسرز سالم رحیم، محسن بلوچ،امیر بخش بلوچ،سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کے علاوہ خواتین وطلبہ کی کثیر تعداد شریک تھی.پروگرام میں درویش عزیز کی زندگی پر ڈاکو منٹری فلم بھی دکھائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز