شال (ہمگام نیوز) بلوچستان کے نیوز پورٹل ” ہمگام نیوز” نے اینڈرائیڈ کے بعد کے اپنا آئی فون ایپلی کیشن بھی لانچ کردیا ہے۔
ادارے مطابق ہمگام نیوز کا آئی او ایس ورژن آئی فون صارفین کے لئے اب ایپ اسٹور میں دستیاب ہوگیا ہے۔
ہمگام نیوز کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ ادارے سے منسلک ٹیم کے کاوشوں سے اب آئی فون صارفین کے لئے ہمگام نیوز ایپ کی آئی او ایس ورژن کو ایپ اسٹور کا حصہ بنا دیا گیا ہے جہاں سے صارفین بآسانی اس ایپ کو ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں ۔
پچھلے دنوں ریلیز کی گئی اینڈرائڈ ایپ کی طرح یہ ایپ بھی استعمال میں خاصی سہل اور آسان ہے اور اس میں بھی قارئین اپنے موبائل اسکرین پر ہمگام ویب سائٹ پر شائع کی گئی تمام مواد بشمول خبریں مضامین اداریے اور دیگر تبصرے دیکھ اور پڑھ سکتے ہیں ۔
ادارے کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ ہمگام ٹیم کی بلوچ قوم کے اپنی رسائی کو بہتر کرنے کی ابتدائی کاوشوں کا حصہ ہے لہذا اس میں بہتری لانے کی کوششیں ہما وقت جاری رہیں گی اور اس میں آنے والے وقتوں میں اس میں بہت ساری تبدیلیوں کی گنجائش موجود رہے گی۔
آئی اوایس ایپ کے لانچنگ کے موقع پر ہمگام نیوز ٹیم کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم سے درخواست ہے کہ وہ نہ صرف ان ایپس کو ڈاؤنلوڈ کریں بلکہ وہاں اپنے ریویوز اور تبصرے بھی لکھیں اور ریٹنگ بٹن پر کلک کرکے وہاں سے ان ایپس کو ریٹ بھی کریں جو کہ نہایت سہل اور آسان عمل ہے اور اس سے ہمگام نیوز ٹیم کو بلوچ عوام تک بہتر رسائی کے لئے مزید مدد ملے گی اور ہمگام نیوز ٹیم اپنی ان کاوشوں مزید بہتر طریقے سے کامیاب ہوپائے گی۔