چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںلاپتہ ظہیر احمد کی بازیابی کے لئے ریڈ زون جانے والے ریلی...

لاپتہ ظہیر احمد کی بازیابی کے لئے ریڈ زون جانے والے ریلی پر فورسز کی فائرنگ، 5 افراد زخمی،

شال (ہمگام نیوز) کوئٹہ سے لاپتہ کئے گئے ظہیر بلوچ کی بازیابی کے لئے کی جانے والی احتجاجی مظاہرے پر کوئٹہ میں ریڈ زون کے اندر پاکستانی پولیس کی طرف لاٹھی چارج اور آنسو گیش کے شلز فائر کئے گئے تاحال ملنے والی اطلاعات اور کچھ باوثوق ذرائع کے مطابق پانچ افراد شدید زخمی حالت میں سیول ہسپتال لائے گئے ہیں یاد رہے کہ ان زخمی افراد کا شمار احتجاجی شرکاء سے بتایا جا رہا ہے جو کہ ریڈزون میں اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کروا رہے تھے جن پر کوئٹہ پولیس نے ڈائریکٹ فائرنگ کیا جس کی وجہ سے کئی مظاہرین فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ظہیر بلوچ کو پاکستانی فورسز نے دس دن قبل جبری طور پر لاپتہ کیا تھا ان کی فیملی گزشتہ ایک ہفتے سے ظہیر بلوچ کی باحفاظت بازیابی کے لیے سریاب روڈ پر دھرنا دیئے ہوئے تھے۔

آج جب بی وائی سی کی جانب سے ظہیر بلوچ کی باحفاظت بازیابی کے لیے سریاب روڈ پر ایک پُرامن احتجاج کا احتمام کیا گیا تو کوئٹہ پولیس کی جانب سے طاقت کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے مظاہرین فائرنگ ،لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، لاٹھی چارج سے متعدد خواتین و بچے بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

کوئٹہ پولیس کی جانب سے مسلسل حملوں کی وجہ سے احتجاجی شرکاء نے پیدل مارچ کرکے احتجاج کو ریڈ زون کے اندر شفٹ کیا۔

وہاں پر کوئٹہ پولیس نے ایک بار پھر احتجاجی شرکاء پر دعواء بول دیا اور براہ راست احتجاجی شرکاء پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں سیول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے،
یاد رہے کہ مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ میں حالات کشیدہ ہیں ، مظاہرین اور پولیس کے درمیان وقتاً فوقتاً ہاتھا پائی کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ پولیس کی جانب سے مسلسل لاٹھی چارج، شیلنگ اور تشدد کے باعث حالات مزید پیچیدہ ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز