شنبه, سپتمبر 21, 2024
Homeانٹرنشنلیورپی یونین، وزیر اعظم اوربان کا دورہ روس اور دورہ چین یونین...

یورپی یونین، وزیر اعظم اوربان کا دورہ روس اور دورہ چین یونین کےسمجھوتوں کی خلاف ورزی ہے۔

بداپسٹ (ہمگام نیوز) یورپی یونین ممالک کے سفیروں نے روس اور چین کے دورے کی وجہ سے ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کی مذّمت کی ہے۔

یورپی یونین ممالک کے سفیروں نے برسلز میں منعقدہ 2 گھنٹے کے اجلاس میں گذشتہ ہفتے، ٹرم چیئرمین ملک ‘ہنگری’ کے وزیر اعظم، وکٹر اوربان کےسرپرائز دورہ چین اور دورہ روس پر بات چیت کی ہے۔

سفیروں نے کہا ہے کہ اوربان نے، یونین کے نام پر بات کرنے کا اختیار نہ ہونے کے باوجود اور دیگر یورپی رہنماوں کا تعاون حاصل کئے بغیر روس کا غیر متوقع دورہ کر کے، 27 ممالک کے اتحاد کوہی نقصان نہیں پہنچایا بلکہ یونین کے سمجھوتوں کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔

تاہم ہنگری کے سفیر نے کہا ہے کہ اوربان نے یہ دورہ بحیثیت ٹرم چیئر مین کے نہیں ہنگری کے وزیر اعظم کی حیثیت سے کیا ہے ۔ دورے کا مقصد فائر بندی کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم وکٹر اوربان نے، یکم جولائی کو یورپی یونین کی ششماہی ٹرم چیئر مین شپ حاصل کرنے کے بعد، 2 جولائی کو کیف میں یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی کے ساتھ اور 5 جولائی کو ماسکو میں روس کے صدر ولادی میر پاتن کے ساتھ ملاقات کی تھی۔

دورہ روس کے بعد 8 جولائی کو وزیر اعظم اوربان نے بیجنگ کا دورہ کیا اور صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کی تھی۔

یورپی یونین انتظامیہ اور یورپی یونین ممالک نے ان دوروں پر ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز