جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeخبریںمستونگ، میجر چوک کے قریب ایف سی چوکی پر دستی بم حملہ

مستونگ، میجر چوک کے قریب ایف سی چوکی پر دستی بم حملہ

مستونگ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج مغرب کے وقت نامعلوم افراد نے مستونگ میجر چوک کے قریب ایف سی کے چیک پوسٹ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد چوکی کے قریب آکر دستی بم چوکی کے احاطے میں پہنک کر فرار ہوگئے۔ حملے کے بعد فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

حملے میں فورسز کی طرف جانی نقصانات کے خدشات ہیں تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوا ہے۔

حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز