خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 15 جولائی میں خاران کا دیہی علاقے سراون کا رہائشی مختیار احمد مینگل کی باحفاظت بازیابی کے لئے کل رات سے خاران میں احتجاجی دھرنا جاری ہیں، دھرنے میں آل پارٹیز ، انجمن تاجران سمیت دیگر کہیں مکتبہ فکر کے لوگ احتجاجی دھرنے میں شامل۔
ذرائع کے مطابق شہر کے چیف چوک پر کاروباری شخصیت مختیار احمد مینگل کی باحفاظت بازیابی کے لئے تمام پارٹی و علاقائی معتبرین کا دھرنا ابھی تک جاری ہے۔
یاد رہے کہ مختیار احمد مینگل ایک قبائلی و کاروباری شخصیت ہیں، جنہیں قابض پاکستانی فورسز نے 15 جولائی 2024 کو جبری طور پر لاپتہ کیا۔ جو تاحال لاپتہ ہیں۔
احتجاج میں بیٹھے مختیار احمد مینگل کے اہلخانہ کامطالبہ ہیکہ اگر مختیار احمد مجرم ہیں تو انہیں ملکی آئین وقانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے،جبری طورپر لاپتہ کرنا ملکی آئین وقانون کی خلاف ورزی ہے جو ہمیں قبول نہیں اور ہم اسکے خلاف جدوجہد کرتے رہیں گے۔