اسرائیل:(ہمگام نیوز) اسرائیلی افواج نے حوثیوں کے زیر کنٹرول اہم بندرگاہی شہر الحدیدہ میں متعدد ‘فوجی اہداف’ کو نشانہ بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی حالیہ دنوں میں اسرائیل کے خلاف متعدد حملوں کا جواب ہے۔

اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ ان کے فضائی حملوں نے مغربی یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول الحدیدہ بندرگاہ میں ایندھن کے ڈپو کو نشانہ بنایا۔ ہفتے کے روز آئی ڈی ایف کی جانب سے حوثیوں کے ٹھکانوں پر کیے جانے والے آپریشن کی تصدیق کی گئی تھی۔ آئی ڈی ایف نے کہا کہ “آئی ڈی ایف کے لڑاکا طیاروں نے حال ہی میں یمن میں الحدیدہ بندرگاہ کے قریب حوثی دہشت گردوں کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، جس کا جواب گزشتہ مہینوں میں اسرائیل کے خلاف متعدد حملوں کے جواب میں دیا گیا ہے۔”