مستونگ (ہمگام نیوز) زرائع کے مطابق آج صبح سے ریاستی فورسز نے راجی مچھی کے قافلے کو یلغمار بنائے رکھا ، سونا خان کے مقام پر کنٹینر لگا کر تمام تر کے امد و رفت کے لیے روڈ بلاک کیئے ،
کئی گھنٹوں کے عوامی مزاحمت کے بعد راستے کی رکھاوٹیں ہٹا دی گئیں۔
قافلہ جب مستونگ پہنچا تو ایک مرتبہ ریاستی فورسز پھر سے رکھاوٹیں ڈالنی شروع کر دیں۔
عوام کو روکنے میں جب ناکام ہوئے تو ایف سی اور پولیس اہلکاروں نے سٹریٹ فائرنگ شروع کردی ،جس کے نتیجے میں متعدد کارکن زخمی۔
ساتھ ہی ساتھ بلوچ یکجھتی کمیٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ بلوچ راجی مچی میں شرکت کے لیے جانے والے کوئٹہ کے قافلے پر مستونگ کے مقام پر ریاست کی قاتل فوج نے سیدھی فائرنگ کی ہے، جس سے متعدد بلوچ نوجوان زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جس سے دو کی حالت بہت خراب ہے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی پورے بلوچ قوم سے اپیل کرتی ہے کہ پورے بلوچستان سے لوگ اپنے اپنے گھروں سے نکلیں اور گوادر کی طرف مارچ کریں۔ جہاں جہاں روکنے کی کوشش کی جائے، وہاں دھرنا دے کر پورے بلوچستان کو بند کریں۔