شال : (ہمگام نیوز) نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ریاستی سیکورٹی فورسز کی جانب سے بلوچ سیاسی کارکناں پر حملہ بلوچوں کے تاریخ میں ریاستی ظلم اور جبر کے ایک نئے باب کا اضافہ ہے.
ریاست کی یہ ظلم اور جبر سے بلوچوں نے نہ پہلے اپنی قومی حقوق کی جدوجہد سے دست بردار ہوئے ہیں اور نہ ہی آگے دست بردار ہوں گے.
بلوچ قوم کو قومی جدوجہد اور اپنے اوپر ہونے والے ظلم و جبر کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو ریاست گولیوں سے نہیں روک سکتی.
بیان کے آخر میں کہا کہ آج ریاستی سیکورٹی فورسز نے نہتے بلوچوں پر گولیاں چلا کر یہ ثابت کر دیا کہ بلوچوں کیلئے کوئی رعایت نہیں
ہے.