پنجشنبه, نوومبر 28, 2024
Homeخبریں28 جولائی کو گوادر میں ہونے والا بلوچ راجی مچُی آج پورے...

28 جولائی کو گوادر میں ہونے والا بلوچ راجی مچُی آج پورے بلوچستان میں پھیل چکا ہے

شال (ہمگام نیوز) بلوچ راجی مچی کے قافلوں پر ریاستی جبر اور بربریت اور گوادر سمیت مکران میں کرفیو نافذ کرنے کے خلاف آج خضدار، قلات، منگچر، نوشکی، دالبندین، مستونگ، خاران سمیت بلوچستان کے بیشتر دیگر علاقوں میں دکانداروں اور کاروباری حضرات کی جانب سے رضاکارانہ بنیادوں پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

‏یہ بلوچ نسل کشی کے خلاف ایک عوامی جدوجہد ہے، جسے بلوچ عوام کی ہر طرح کی مدد و تعاون حاصل ہے۔ اس جدوجہد کو نہ ریاست طاقت و تشدد کے استعمال سے روک سکتی ہے اور نہ جھوٹے پروپیگنڈے اور بیانیے سے۔

‏آج کو گوادر میں ہونے والا بلوچ راجی مچی آج پورے بلوچستان میں پھیل چکا ہے۔ یہ جدوجہد عوامی طاقت اور قوت سے بلوچ سرزمین پر بلوچ نسل کشی کا مکمل خاتمہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز