جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeخبریںہرنائی، مختلف اوقات میں فائرنگ سے 2 بدنام زمانہ مخبر ہلاک

ہرنائی، مختلف اوقات میں فائرنگ سے 2 بدنام زمانہ مخبر ہلاک

ہرنائی (ہنگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ہرنائی میں دو مختلف واقعات میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد کو ٹارگٹ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دونوں افراد پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے بدنام زمانہ مخبر تھے۔

تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ 17 جولائی کو پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مزار خان ولد وزیر خان نامی مخبر کو ہلاک کیا۔ اور دوسرا واقعہ آج بروز 29 جولائی کو ہوا جب مسلح افراد نے ڈی سی گارڈن کے قریب فائرنگ کرکے محمد رسول ولد محمد عمر سکنہ سپاندہ ہرنائی کو ہلاک کیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں افراد بڑے لیول کے مخبر اور آلہ کار تھے جن کے سرگرمیوں کے بارے میں پورا علاقہ گواہ ہے۔

مذکورہ مخبروں کی ہلاکت کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز