دوشنبه, سپتمبر 23, 2024
Homeخبریںتربت:آج پانچویں روز شہرمیں کاروبار بند،بی وائی سی کی جانب دھرنا،اشیاء خورونوش...

تربت:آج پانچویں روز شہرمیں کاروبار بند،بی وائی سی کی جانب دھرنا،اشیاء خورونوش کی قلت

تربت (ہمگام نیوز) تفصیلات کے مطابق تربت شہر میں تمام کاروباری مراکز گزشتہ پانچ دنوں سے بند ہیں،شہر میں اشیاء خوردونوش کی قلت ہے جبکہ تربت سے کراچی وکوئٹہ جانے والے ٹرانسپورٹ بھی بندہیں جس سے شہرمیں اشیاء خوردونوش کی قلت ہے پٹرول ناپید شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تربت سمیت ضلع بھرمیں موبائل فون وانٹرنیٹ بیشتر مقامات پر بند ہے جس سے شہریوں کو رابطے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

جبکہ دوسری جانب بلوچ یکجہتی کمیٹی نے گزشتہ تین دنوں سے شہید فدا چوک پر دھرنا دیا ہے جہاں گزشتہ روز حکومتی وفد کیساتھ ظہور احمد بلیدی،میر اصغر رند،ڈی سی کیچ اسماعیل ابراہیم،انجمن تاجران کے رہنماؤں نے مزاکرات کیا،جہاں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے مطالبات پیش کیے جن میں تمام گرفتار کارکنان کی رہائی،سڑکوں اور نیٹ ورکس کو کھولنا،ایف آئی آر کا خاتمہ شامل تھے۔

حکومتی وفدنے کہاکہ وہ مطالبات کا جائزہ لینے اور پیش رفت ہونے کے بعد بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کیساتھ رابطہ کریں گے تاہم فی الحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکاہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز