یکشنبه, نوومبر 10, 2024
Homeخبریںیوم آزادی بلوچستان، ایف بی ایم کا 11 اگست کو سوشل میڈیا...

یوم آزادی بلوچستان، ایف بی ایم کا 11 اگست کو سوشل میڈیا پر کیمپئین چلانیکا اعلان

لندن (ہمگام نیوز)  بلوچستان مومنٹ ، بلوچستان کی یوم آزادی کی مناسبت سے گیارہ اگست کوسوشل میڈیا پر کیمپئین چلائی جائے گی۔

اس سلسلے میں فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم بلوچستان کی آزادی کے دن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک کمپئین چلائی گی جس میں تاریخی حقائق کو دنیا کے سامنے لایا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ گیارہ اگست انیس سو سینتالیس کو برٹش انتظامیہ بلوچستان کی باضابطہ طور پر آزادی کا اعلان کیا تھا جس کے نتیجے میں برٹش استعمار کے برصغیر اور دیگر مشرقی ممالک سے انخلاء کے بعد ہندوستان سمیت بہت سارے ممالک آزاد ہوئے تھے ۔لیکن برطانوی انخلاء کے بعد متحدہ ہندوستان کو دو لخت کرکے برطانوع حکومت نے اپنی مفادات کی خاطر پاکستان نامی ایک ملک کی تشکیل کی تھی ازاں بعد پاکستانی فوج اور برطانوی حکومت کی گٹ جوڈ نے ملکر بلوچستان پر ستائیس مارچ انیس سو اڑتالیس کو پاکستانی قبضے کی راہ ہموار کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ قبضے کے اول دن سے لے لیکر آج تک بلوچ قوم پاکستانی قبضے کے خلاف تسلسل کے ساتھ مزاحمت کرت آرہے ہیں اور بلوچ نے کبھی بھی اس جبری قبضے کو قبول نہیں کیا اور اسی لئے بلوچ قوم ہر سال گیارہ اگست کے دن کو بحیثیت بلوچستان کے آزادی کے دن کے طور مناتی آرہی ہےکیونکہ بلوچ قوم اجتماعی اعتبار سے یہی سمجھتی ہے کہ بلوچ سرزمین پر پاکستانی قبضہ برطانوی سامراجی قبضے کا تسلسل ہے اور برطانوی سامراج کی حمایت و امداد کے بغیر نوزائیدہ پاکستانی ریاست کی یہ طاقت ہرگز نہیں تھی کہ وہ بلوچستان پر قبضہ کرسکیں۔

انہوںنے کہا کہ اس ضمن میں تمام آزادی پسند بلوچوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ بلوچستان کی یوم آزادی یعنی گیارہ اگست کی مناسبت سے چلائی جانے والی اس آنلائن کیئمپین کا حصہ بن کر دنیا پر یہ واضح کریں کہ بلوچستان غیر فطری پاکستانی ریاست کے وجود میں آنے سے پہلے ایک آزاد ریاست کی حیثیت سے برطانوی سامراج سے اپنی آزادی حاصل کرچکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز