شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںخاران میں فوجی سپانسرڈ چودہ اگست فیسٹیول پر حملے کی ذمہ داری...

خاران میں فوجی سپانسرڈ چودہ اگست فیسٹیول پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

خاران (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے 13 اگست کو خاران شہر میں ایک فٹبال گراونڈ میں جاری نام نہاد پاکستانی یوم آزادی فیسٹیول کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا۔

سرمچاروں نے اس وقت حملہ کیا جب فوجی سپانسرڈ فیسٹیول کے تحت گراونڈ میں فٹبال ٹورنامنٹ کا میچ جاری تھا۔ تاہم حملہ بطور وارننگ کیا گیا جس میں خیال رکھا گیا کہ کسی شہری کو نقصان نہ پہنچے۔

خاران میں چند زرخرید عناصر سپورٹس، تعلیم و دیگر مقدس شعبوں کو پاکستانی فوج کے شیطانی عزائم کیلئے استعمال کررہے ہیں، ان کو تنبیہ کرتے ہیں کہ سماج و تحریک دشمن اقدامات سے باز آجائیں بصورت دیگر ان کا انجام سرفراز سپو جیسا ہوگا۔ سرفراز سپو جس نے بطور ایک جعلی کھلاڑی خاران میں سپورٹس کے شعبے کو ایف سی و خفیہ ایجنسیوں کی ایماء پر ہائیجیک کرنے کی کوشش کی اور اسی طرح کے فوجی سپانسرڈ تقریبات کی آڑ میں فوجی کلچر کو جبراً بلوچ سماج کا حصہ بنانے اور پاکستانی فوج کے نسل کش پالیسویں کیلئے راہ ہموار کرنے جیسے عمل میں ملوث تھا۔

ہم اس سے قبل پالیسی بیان جاری کرچکے ہیں کہ بلوچ عوام پاکستان کے جعلی یوم آزادی کے تقریبات کا حصہ بننے سے گریز کریں۔ لہذا ایک مرتبہ پھر خاران میں تمام سپورٹس منتظمیں، کھلاڑیوں اور سرکاری ملازموں و افسروں کو متنبہ کی جاتی ہے کہ علاقے میں نام نہاد چودہ اگست سمیت ایف سی و خفیہ اداروں کے ہر طرح کے پروگرام سے دور رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز