جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeخبریںخاش میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید...

خاش میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید دوسرا زخمی

خاش (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق منگل کی شام کو خاش شہر میں واقع گاؤں کلچات میں قابض ایرانی آرمی پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس کی وردی میں ملبوس اہلکاروں نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے بغیر آگے بڑھنے والی ایک گاڑی پر براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید اور گاڑی میں سوار 17 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

 شہید ہونے والے شہری کی شناخت 34 سالہ نادر شاہوزہی کے نام سے ہوئی جبکہ گاڑی میں سوار نوجوان جو کہ نادر کا بھتیجا ہے جس کی شناخت 17 سالہ بہزاد شاہوزہی کے نام سے ہوئی ۔

 ذرائع کے مطابق منگل کی شام گاؤں میں واقع گیس اسٹیشن کے قریب کلچات گاؤں میں ان شہریوں کی گاڑی کو آئی آر جی سی کی انٹیلی جنس فورسز نے براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا ، کئی گولیاں لگنے سے نادر شہید اور اس کے نوعمر بھتیجے کو پیٹ، سینے اور ٹانگ میں چار گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہو گیا ہے جنہیں خاش ہسپتال کے خصوصی نگہداشت کے شعبے میں بے ہوشی کی حالت میں منتقل کیا گیا ہے۔

 ذرائع نے مزید کہا قابض ایرانی فورسز کی ذاتی لائسنس پلیٹ والی پانچ گاڑیوں پر مشتمل سڑک پر گھات لگا کر حملہ کیا اور انہوں نے بغیر روکے اور وارننگ دیے، ان کی گاڑیوں پر سیدھی فائرنگ کر دی جبکہ ان شہریوں کو نشانہ بنانے کے بعد انہیں اپنی پیوجیوٹ گاڑی کے ٹرنک میں ڈال کر انہیں خاش ہسپتال اور مردہ خانے لے جایا گیا اور ان کی گاڑی کو بھی جائے وقوعہ سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

 ذرائع نے مزید کہا نادر کی لاش خاش شہر کے مردہ خانے میں ہے اور وہ اسے لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کر رہے ہیں، اور لواحقین نے اس کی لاش کی ترسیل کے لیے ایک کروڑ ستر لاکھ ایرانی تومالن ادا کیے ہیں، لیکن اب تک نادر کی لاش ان کے حوالے نہیں کی گئی۔”

 تاہم ذرائع کو اس بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے کہ قابض ایرانی فورسز نے اس چلتی گاڑی پر کیوں فائرنگ کی اور ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ ان شہریوں کو کوئی سیکیورٹی مسائل یا حکومت مخالف سرگرمیاں نہیں تھیں اور ان کی گاڑی میں کوئی بھی غیر قانونی چیز بھی موجود نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز