استنبول (ہمگام نیوز) ترک وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ شام کے شمال میں فرات ڈھال آپریشن کے علاقے میں آزادی پسند تنظیم PKK/YPG کے 4 جنگجو غیر فعال کر دیئے گئے ہیں۔
ترکیہ اندرون ملک اور سرحد پار انسدادِ دہشت گردی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔
ترکیہ وزارت دفاع نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ترک مسلح افواج شام کے شمال میں PKK/YPG آزادی پسند تنظیم کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔
بیان کے مطابق فرات ڈھال آپریشن کے علاقے میں PKK/YPGکے 4 آزادی پسند غیر فعال کر دیئے گئے ہیں۔