دوشنبه, نوومبر 18, 2024
Homeخبریںدزاپ ، نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک نوجوان لڑکی اغوا

دزاپ ، نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک نوجوان لڑکی اغوا

دزاپذ(ہمگام نیوز ) رسانک نیوز کے مطابق جمعرات کی شام کو دزاپ( زاہدان) کی اسٹوڈنٹ اسٹریٹ سے ایک 14 سالہ لڑکی کو بلوچی بھیس میں پیوجوٹ پارس کار میں سوار مسلح افراد نے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے ۔

 اس لڑکی کی شناخت 14 سالہ ستائش جعفری ولد مجید جعفری ساکن دزاپ ہے ۔

 ہے

رپورٹ کے مطابق تقریباً 21:30 بجے ستائش اپنی ماں اور بہن کے ساتھ ایک کار میں اسٹوڈنٹ اسٹریٹ گئے اور ماں خریداری کے لیے ایک سپر مارکیٹ کے سامنے رک گئی اور اس کے بعد اس کی ماں خریداری کے لیے گاڑی سے باہر نکلی۔ کولٹ کیمری اور پیوجو پارس کار میں سوار مسلح افراد نے ستائش کو زبردستی گاڑی سے باہر نکالا اور اسے اپنی گاڑی میں بٹھا کر اغوا کرکے لے گئے ۔

 ستائش کی بہن جو گاڑی میں موجود تھی اس کی مدد کے لیے گاڑی سے باہر نکلی لیکن یرغمال بنانے والوں نے اسے بندوق سے ڈرا کر روکا اور وہاں سے بھاگ گئے اور اس کی بہن کا کہنا تھا کہ یرغمال بنانے والوں نے اسے دھمکیاں دیں۔ جو کہ ایک غیر مقامی لہجے میں بات کر رہا تھا ۔

 کہا جاتا ہے کہ اس خاندان کسی سے دشمنی نہیں اور نہ ہی کسی سے کوئی ذاتی جھگڑا ہے، اور اس کی ماں اس کی اور اس کی بہن کی سرپرست ہے، اور اس کا کسی سے کوئی مالی تنازعہ نہ ہونے کی وجہ سے مالی تصفیہ میں کوئی شبہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں اس طرح واقعات ہمیشہ غیر بلوچ اور غیر مقامی افراد ملوث رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز