یکشنبه, نوومبر 17, 2024
Homeخبریںپنجگور میں گزشتہ شب پاکستانی فورسز اور سرمچاروں کے مابین شدید جھڑپیں،...

پنجگور میں گزشتہ شب پاکستانی فورسز اور سرمچاروں کے مابین شدید جھڑپیں، دو سرمچار شہید جبکہ پاکستانی فوج کے درجنوں اہلکار ہلاک و زخمی

پنجگور: (ہمگام نیوز) گزشتہ شب شروع ہونے والے شدید نوعیت کی جھڑپیں پوری رات جاری رہیں جس میں پاکستانی فورسز کو شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ دوسری جانب دو آزادی پسند سرمچاروں شہید ہوگئے۔ مذکورہ جھڑپیں رات قریب ڈیڈھ بجے شروع ہوئیں اور تادیر جاری رہیں جس میں ابتدائی معلومات کے مطابق پاکستانی فورسز کی طرف سے ایک گھر میں پناہ لئے بلوچ سرمچاروں پر طاقت کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے شدید نوعیت کی فائرنگ و شیلینگ کی گئی ، جبکہ اس کے مقابلے میں بلوچ سرمچاروں نے متعدد گھنٹوں تک پاکستانی فورسز کا بھرپور جوابی مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ انکو شدید جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

علاقے سے متعدد عینی شاہدین کے مطابق پاکستانی فورسز نے اپنے ہلاک و زخمی اہلکاروں کو متعدد ایمولنس و گاڑیوں کے ذریعے دوسرے شہروں و علاقوں میں منقل کردیا ہے۔

چتکان سے ہمگام نیوز کے ایک مقامی زرائع کے مطابق رات گئے جب وہ سو رہے تھے تو اچانک اور یکدم متعدد بم دھماکوں اور شدید فائرنگ سے ایسا لگا کہ آسمان گر گیا ہو۔ دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں اس قدر شدید اور خوفناک تھیں کہ ہم سمیت کوئی شخص پوری رات سو نہیں سکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہمیں ایسا لگا کہ شاید قریبی کیمپ پر درجنوں مسلح افراد نے حملہ کیا ہے، مگر صبح یہ خبر آئی کہ صرف 2 وطن زادوں نے 2 کلاشنکوف چند میگزین و گرنیڈ کے ہمراہ جدید اصلحہ سے لیس ایٹمی فوج کو رات بھر تگنی کا ناچ نچانے پر مجبور کیا۔

مزید واضح رہے کہ واقعے کے بعد پاکستانی میڈیا و سوشل میڈیا پر پاکستانی فوج کے پروپگنڈہ جتھوں کی جانب سے متعدد من گھڑت بیانات پروپگنڈے سامنے آرہے ہیں تاہم اس واقعے کے متعلق ابھی تک کسی تنظیم کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز