پنجگور (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
پہلا واقعہ جاوید کمپلکس کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی۔ اس حملے میں سجاد ولد محمد علی اور عرفان ولد غلام رسول شدید زخمی ہوئے، جو بعد میں اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق پنجگور کے علاقے سراوان سے بتایا جا رہا ہے۔
دوسرا واقعہ پسکول ندی کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ساجد ولد اکبر اور عبدالوہاب ولد منظور کو زخمی کردیا۔
تاہم دونوں واقعات کے محرکات ابھی تک معلوم نہ ہوسکے۔