پنجشنبه, نوومبر 28, 2024
Homeخبریںبارکھان: جبری گمشدہ صحافی حیات خان کھیتران کو فوری طور پر بازیاب...

بارکھان: جبری گمشدہ صحافی حیات خان کھیتران کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے ، لواحقین

بارکھان:(ہمگام نیوز) بارکھان میں معروف صحافتی شخصیت حیات خان کھیتران کو ایف سی ونک 86 کے کمانڈنٹ بابر خلیل نے ایف سی کینٹ کوھلو بلا کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

لواحقین نے حیات خان کی جبری طور پر لاپتہ ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیات خان کھیتران نے ہمیشہ اپنے علاقے اور خطے کی آواز بلند کی ہے۔

اگر حیات خان کھیتران کو جلد بازیاب نہیں کیا گیا تو کل سے بلوچستان اور پنجاب کو ملانے والی مرکزی شاہراہ کو بلاک کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا کے ایکٹیویٹس سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ حیات خان کھیتران کی باحفاظت بازیابی کیلئے آواز اٹھائیں اور اس معاملے کو اجاگر کرنے میں مدد کریں۔

خیال رہے اس سے قبل کوہلو کے مقامی صحافی نذر بلوچ قلندرانی کو بھی ایف سی چیک پوسٹ پر اٹھا لے گئے جہاں مقامی صحافی کو طویل تفتیش کے بعد رہا کیا گیا مگر ان کے تمام تر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیے گئے اور آئندہ حق و سچ لکھنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز