شال: (ہمگام نیوز) بلوچستان سے جبری گمشدہ ممتاز بلوچ، چنگیز بلوچ، اور امیر بخش بلوچ کے لواحقین نے ان کی عدم بازیابی پر سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مہم مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر منعقد کی جائے گی تاکہ عوامی توجہ حاصل کی جا سکے اور حکومتی اداروں پر دباؤ ڈالا جائے۔
امیر بخش بلوچ، جو دس سال سے لاپتہ ہیں، کے حوالے سے بھی 4 اگست کو بلوچ وائس فار جسٹس کی طرف سے مہم چلائی گئی، جس میں عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ ان کی بازیابی کے لیے آواز اٹھائیں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ حکومتی ادارے لاپتہ افراد کی بازیابی میں ناکام ہو چکے ہیں، اور اس لیے وہ اس معاملے کو اجاگر کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لے رہے ہیں۔