کوہلو (ہمگام نیوز) نیشنل پریس کلب کوہلو کی نئی کابینہ کا سال 2024-2025 کے لیے باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ آرگنائزنگ کمیٹی کی فعال کاوشوں کے بعد نئی قیادت کی تشکیل عمل میں آئی۔ محمد شفیع مری کو صدر جبکہ محمد اخلاق مری کو نائب صدر کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
جنرل سیکرٹری کے طور پر موسیٰ جان شیرانی مری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد راشد، اور فنانس و آفس سیکرٹری کے طور پر مالی جان کی تقرری عمل میں آئی ہے۔ ترجمان کے عہدے پر نظر بلوچ اور عبدالرحیم ایگزیکٹو ممبر کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔
مزید برآں، ایڈوکیٹ سردار وسیم ایاز مری اور ایڈوکیٹ میر بنگل خان مری کو نیشنل پریس کلب کے لیگل ایڈوائزر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، جو ادارے کے قانونی معاملات میں رہنمائی فراہم کریں گے۔
مقامی صحافیوں اور معززین نے نئی کابینہ کی تقرری پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ یہ ٹیم علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنے اور عوامی آواز کو بلند کرنے میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔ نئی کابینہ کے اراکین نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ صحافی برادری اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے۔