جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeخبریںتربت، سمی دین بلوچ کو عمان جانے سے روک دیا گیا

تربت، سمی دین بلوچ کو عمان جانے سے روک دیا گیا

کراچی (ہمگام نیوز) انسانی حقوق کے معروف کارکن اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے جنرل سیکرٹری سمی دین بلوچ نے سماجی رابطہ کی سائیٹس پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہیں آج اتوار کو عمان ایئرویز کی فلائیٹ سے وجوہات بتائے بنا عمان کا سفر کرنے سے روک دیا گیا

کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ویڈیو پیغام ریکارڈ کرتے ہوئے سمی دین بلوچ کا کہنا تھا کہ وہ صبح 9 بجے ایئرپورٹ پہنچے 12 بجے ان کی فلائیٹ تھی بورڈنگ پاس ایشو کرنے کے اچانک بعد انہیں ایئرپورٹ کے عملے نے گھیر لیا اور وجہ بتائے بغیر ان کا پاسپورٹ لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ چار گھنٹوں سے کراچی ایئرپورٹ میں ایک کمرے میں ہیں اور اس بات کی وجہ جاننے کی کوشش کررہی ہیں کہ انہیں کس بنا پر سفر کرنے سے روکا گیا ہے۔

سمی دین بلوچ نے مذید کہا ہے کہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے آخر کار انہیں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزارت داخلہ نے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لیسٹ میں ڈالا ہے اس لیے انہیں سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز