دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںخاش ، قابض ایرانی بارڈر فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ سوختبر...

خاش ، قابض ایرانی بارڈر فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ سوختبر شہید

خاش(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاش کے علاقے پشتکوہ کے روتک سیکشن قابض ایرانی بارڈر فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ سوختبر شہید ہوگیا ۔

 شہید ہونے والے اس بلوچ ایندھن بردار کی شناخت تقریباً 34 سالہ عبدالحمید شاہنوازی ولد خدا نظر ہے ۔

 ذرائع کے مطابق تقریباً 4:00 بجے روتک کے علاقے میں خاش شہر کی سرحدی رجمنٹ کے اہلکاروں نے بغیر کسی پیشگی وارننگ کے عبدالحمید کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا، جس سے وہ سر میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ، جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ۔ جبکہ قابض ایرانی بارڈر فورسز ان کی لاش کو گاڑی سے نکال کر جعلی سرحد کے دوسری اطراف پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے سرحدی علاقے میں پھینک کر چلے گئے ۔

 ذرائع نے مزید کہا کہ عبدالحمید کی لاش کو اس کے رشتہ داروں اور پاکستانی فوجی حکام کے ساتھ ان کی بات چیت کے بعد سرحد کے اس طرف منتقل کیا گیا تھا، اور اسے سراوان شہر کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا ۔

 آخر میں ذرائع نے مزید کہا کہ عبدالحمید کی لاش کو جعلی سرحد کے اس پار پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے اندر پھینکے کا مطلب یہی ہے کہ قابض ایرانی فورسز کا اس قتل سے انکار کرنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز