شال:(ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ شب ہمارے سرمچاروں نے خاران میں گواش روڈ کے قریب واقع سی پیک لنک روڈ پر کام کرنے والے انجینئرز و ریاستی حمایت یافتہ مسلح جھتے کے ٹھکانے پر راکٹ لانچروں سے 8 گولے داغے اور فائرنگ کیا۔
خاران سمیت بلوچستان کے کسی بھی حصے میں نام نہاد سی پیک سمیت ایسے ہر منصوبے کو بی ایل اے نشانہ بنائے گی جس کا مقصد بلوچ قومی استحصال ہو۔ اس امر میں ہم ہر اس لوکل ٹھیکیدار یا ٹولے کے خلاف ایکشن لیں گے جو ایسے منصوبوں میں قابض کیلئے دلالی کرے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ خاران میں نام نہاد سی پیک لنک روڈ کے استحصالی منصوبے کے ٹھیکیدار ریاستی آلہ کار لطیف نوتیزی اور اس کے بھائی سلام نوتیزی ہیں۔ ان آلہ کاروں نے پاکستانی فوج کی ایماء پر مذکورہ ٹھکانے میں سی پیک کے انجینئرز کے علاوہ مزدوروں کے روپ میں خفیہ اداروں کے ایک مسلح جھتے کو پناہ دی ہے، اور انتہائی بے شرمی اور ڈھٹائی سے قومی منشاہ کے خلاف سی پیک منصوبے میں پاکستانی فوج کیلئے دلالی کررہے ہیں۔ اس منصوبے کے علاوہ بھی لطیف نوتیزی عرصہ دراز سے علاقے میں پاکستانی فوج و خفیہ ایجنسیوں کیلئے کام کررہا ہے۔ ایک بدنام زمانہ جعلی اور کٹھ پتلی سیاسی ٹولے کے ساتھ گٹھ جوڑ میں برائے راست پاکستانی فوج و ایجنسیوں کے کہنے پر علاقے میں فوجی تقریبات اور مظاہروں کا انعقاد کرکے غریب عوام کو لالچ، دھمکی، بلیک میلنگ و دیگر ہتھکنڈوں سے شرکت کیلئے مجبور کرتا ہے۔
بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خاران میں قومی تحریک کے خلاف گزشتہ چند فوجی سپانسرڈ تقریبات میں آئی ایس آئی کے کہنے پر لطیف نوتیزی اور سلام نوتیزی کی جانب سے ناصرف کوئٹہ سے پاکستانی جھنڈے اور بینر بجھوائے گئے بلکہ ان کی جانب سے بذریعہ ایزی پیسہ متعدد لوگوں کو رقم بیجھی گئی تاکہ انہیں ان سازشی تقریبات و ریلیوں میں شرکت کیلئے مجبور کیا جاسکے۔ ان نام نہاد پروگرامات میں لطیف نوتیزی نے پیشے کی آڑ میں چند لوکل ٹھیکیداروں کو شرکت کیلئے اُکسایا تھا، ہم ان ٹھیکیداروں سمیت سیاسی، سماجی، کاروباری نیز ہر طبقے کو سختی سے تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ لطیف جیسے آلہ کاروں یا کسی بھی کٹھ پتلی سیاسی ٹولے کے جانسے میں آکر کسی بھی تحریک دشمن پروگرام یا ریلی کا حصہ بننے سے گریز کریں۔ مذکورہ سی پیک لنک روڈ کے منصوبے کے تحت سلام نوتیزی غیرمقامی انجینئروں اور انٹیلیجنس کے حمایت یافتہ مسلح افراد کو گاڑی میں ایک مقام سے دوسرے مقام تک لے جانے سمیت ہر قوم دشمن سرگرمی میں لطیف کے شانہ بشانہ ہے۔
بیان کے آخر میں بلوچ عوام کو متنبہ کیا کہ بی ایل اے خاران کے عوام کو ہدایت کرتی ہے کہ لطیف نوتیزی اور اس کے بھائی سلام نوتیزی سے دوری اختیار کریں، مذکورہ آلہ کار ہمارے نشانے پر ہیں۔ ان سے کسی بھی حوالے سے کوئی قربت رکھنے کی صورت میں اگر کوئی شخص ہمارے کسی حملے کی زد میں آتا ہے تو وہ اپنے نقصان کا ذمہ دار خ
ود ہوگا۔