ہمگام نیوز: قابض پاکستان پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ اس نے چین کے ساتھ گوادر بندرگاہ میں بحری اڈہ قائم کرنے کے حوالے سے خفیہ معاہدے کو چھپایا ہے۔
ایک امریکی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے چین کو اپنی بحری طاقت کو بڑھانے کے لیے سہولت فراہم کی ہے اور یہ معاہدہ امریکہ کے خطے میں اثر و رسوخ کو کمزور کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
قابض پاکستان کی طرف سے اس طرح کے الزامات کو بارہا مسترد کیا گیا ہے، لیکن بعض مغربی ذرائع اور میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ چین، اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت گوادر میں اپنا اسٹریٹیجک بحری اڈہ قائم کر رہا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر چین کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس حوالے سے اپنی پالیسیاں مبہم انداز میں بیان کر رہا ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے بھی اس معاملے پر بیانات دیے ہیں، لیکن مغربی ذرائع ان وضاحتوں کو محض سفارتی جواب سمجھتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ چین کی بڑھتی ہوئی عالمی موجودگی کے تحت پاکستان میں عسکری اثر و رسوخ میں اضافہ ہو رہا ہے۔