کوہلو(ہمگام نیوز)بلوچستان میں فوجی آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔گزشتہ روز پاکستانی آرمی نے کوہستان مری کے علاقوں اور بارکھان کے علاقے رکھنی بغاوغ میں نہتے بلوچوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے ساتھ پاکستانی فضائیہ نے ان گھروں پر بمباری کرنے کے ساتھ بغاوغ میں لوگوں کے گھروں کو آگ لگا کر جلا دیا اور چادر و چاردیواری کی پامالی کرتے ہوئے عورتوں اور بچوں پر تشدد کیا ۔اور چار بلوچ فرزندوں کو اغواء کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا جن میں سے دو افراد کی شناخت ہسپیتان مری اور ناصر مری کے نام سے ہوئی باقی دو افراد جن میں سے ایک کا تعلق کیھتران قبیلے سے ہے نام معلوم نہ ہو سکے ۔


