جمعه, سپتمبر 27, 2024
Homeخبریںخاران، معدنیات لیجانے والی گاڑیوں پر حملہ

خاران، معدنیات لیجانے والی گاڑیوں پر حملہ

خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خاران سے کراچی جانے والی روڈ پر کنری کراس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے کرومائیٹ سے لدھے گاڑیوں پر فائرنگ کی ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ حملے سے قبل مسلح افراد نے ڈرئیوروں کو گاڑی سے اتار کر انہیں چھوڑ دیا ہے۔

واقعہ آج بروز جمعرات کو سہ پہر چار بجے کنری کراس کے قریب پیش آیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ مقام پر اس سے قبل بھی قومی معدنیات درآمد کرنے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے جنکی ذمہ داری آزادی پسند تنظیم بی ایل اے کی جانب سے قبول کی جاچکی ہے۔ البتہ آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز