دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںخاران میں معدنیات لے جانے والی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری...

خاران میں معدنیات لے جانے والی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

خاران (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 26 ستمبر کو ہمارے سرمچاروں نے نوکنڈی سے کرومائیٹ لے جانے والی ٹرک کو خاران کنری کراس کے قریب روک کر گاڑی سمیت دو ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا۔

سرمچاروں نے فائرنگ کرکے گاڑی کو نقصان پہنچایا جبکہ ڈرائیوروں کو بلوچ ہونے کی وجہ سے اس شرط پر رہا کردیا کہ وہ آئندہ قومی وسائل کی لوٹ مار کا حصہ نہ بنیں۔

حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز