بیروت (ہمگام نیوز) حزب اللہ نے اپنے سینئر رہنما سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد نعیم قاسم کو عبوری سربراہ مقرر کیا ہے۔

سید حسن نصراللہ کو اسرائیلی فضائی حملے میں بیروت میں ہلاک ہوگیا۔

حزب اللہ نے باضابطہ طور پر ان کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ نعیم قاسم تنظیم کے امور اس وقت تک سنبھالیں گے جب تک مستقل رہنما کا تقرر نہیں ہو جاتا۔ اطلاعات کے مطابق ہاشم صفی الدین، جو نصراللہ کے قریبی رشتہ دار ہیں، مستقل سربراہ بننے کے لیے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔