اسرائیل کی فوج نے جنوبی لبنان میں 23 دیہاتوں کے رہنے والے لبنانی عوام کو دھمکی آمیز حکم دیا ہے کہ وہ علاقے کو خالی کر کے شمالی لبنان کی طرف چلے جائیں۔ فوج کے اس حکم میں شہریوں کو دریائے عوالی کے شمال میں جانے کے لیے کہا گیا ہے۔ یہ دریا مغربی بیکاولی سے گزرتے ہوئے بحر متوسط میں جا گرتا ہے۔
یہ بیان ہفتے کے روز سامن ےآیا ہے جس سے پہلے ہی اسرائیلی فوج جنوبی لبنان سمیت لبنانی دارالحکومت بیروت کے علاوہ کئی علاقوں میں باقاعدہ حملے شروع کر چکی ہے۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اپنے گھروں اور دیہاتوں کو خالی کر کے کسی دوسری جگہ نقل مکانی کر لینا خود لبنانی عوام کے فائدے میں ہے کہ اس سے ان کا تحفظ ہو سکے گا۔
اسرائیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے یہ حکم اس لیے دیا ہے کہ اس علاقے میں حزب اللہ کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔