پہرہ (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق جمعرات کو پہرہ کے علاقے احمد آباد کے رہائشیوں نے ایک سخت چیز سے ٹکرانے سے ہلاک ہونے والے شخص کی لاش دریافت کی۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پہرہ(ایرانشہر) ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
مزید رپورٹ کے سرباز شہر میں واقع گاؤں کش سے تعلق رکھنے والے پہرہ کے رہائشی 47 سالہ حیات چاکری کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق جمعرات کو اس شہری کی لاش پہرہ کے احمد آباد گاؤں میں سڑک کے کنارے سے علاقے کے مکینوں نے دریافت کی، اس کے سر پر کسی سخت چیز سے مارا گیا تھا اور زخموں شدت کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی تھی۔
ذرائع نے مزید کہا: “اس بات کا بھی امکان ہے کہ وہ کسی گاڑی سے ٹکرایا ہے اور گاڑی والا بھاگ گیا ہوگا ۔
اس کی ہلاکت کے بارے میں مزید تفصیلات اور قاتل یا ممکنہ قاتلوں کی شناخت اور محرکات معلوماتی رپورٹ کی تیاری کے لمحے تک دستیاب نہیں ہیں۔