یروشلم :(ھمگام نیوز) اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے سربراہ یحیٰی سنوار ممکنہ طور پر غزہ میں ایک حالیہ فضائی حملے میں مارے گئے ہیں، لیکن ابھی تک ان کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اسرائیلی فوج اور انٹیلیجنس ادارے اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم کوئی حتمی شواہد سامنے نہیں آئے۔
دوسری طرف، حماس نے ان خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یحییٰ سنوار زندہ اور خیریت سے ہیں۔ حماس کے ترجمان کے مطابق اسرائیل اس قسم کی افواہیں پھیلا کر فلسطینی عوام کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن حماس کی قیادت سے ان کا رابطہ برقرار ہے اور وہ غزہ میں اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی قیادت کر رہے ہیں۔