ڈیرہ بگٹی:(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی کے علاقے ماراو میں قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے رواں ہفتے ایک مقامی کسان برکت بگٹی کو جبری طور پر اغواء کر لیا۔ اہلکاروں نے برکت بگٹی کے گھر پر چھاپہ مارا، جہاں ان کے خاندان، بشمول خواتین، پر بدترین تشدد کیا گیا۔ فورسز نے گھر میں موجود سامان بھی لوٹ لیا۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی ایک اور مثال ہے، جہاں عام شہریوں کو جبری طور پر لاپتہ اور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔