شنبه, اکتوبر 19, 2024
Homeانٹرنشنلشمالی لبنان میں گاڑی پر اسرائیلی بمباری؛ ایک خاتون سمیت دو افراد...

شمالی لبنان میں گاڑی پر اسرائیلی بمباری؛ ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

بیروت (ہمگام نیوز) لبنان کے دارالحکومت بیروت اور شمالی لبنان کو ملانے والی شاہراہ پراسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم سےکم دو افراد ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے بیروت کو شمالی لبنان سے ملانے والی شاہراہ پر ایک کار کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو افراد مارے گئے۔ لبنانی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی شروع ہونے کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ اس علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ جونیہ میں ایک کار پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے۔ لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے اشارہ کیا کہ جونیہ میں ہائی وے پر ایک کار کو “نشانہ” بنایا گیا۔

اس نے مزید کہا کہ کار اندر “ایک شخص اور اس کی بیوی” جا رہے تھے۔ دونوں افراد ابتدائی طور پر کار سے فرار ہونے میں کامیاب رہے، لیکن ڈرون نے ان کا تعاقب کیا۔ وہ ہائی وے سے ملحقہ جنگل میں بھاگ گئے اور انہیں نشانہ بنایا”۔

حملے کے نتیجے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ اس کے علاوہ “مشرقی اور مغربی سڑکوں میں اس جگہ سے ملحق عمارتوں اور دکانوں کی کئی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے”۔

یہ پہلا موقع ہے کہ اس علاقے کو جو حزب اللہ کے مضبوط گڑھوں سے دور ہے اور وہاں عیسائیوں کی اکثریت ہے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جونیہ ہائی وے ایک اہم شاہراہ ہے جو شمالی علاقوں کو دارالحکومت بیروت سے ملاتی ہے۔

اسرائیل نے 23 ستمبر کو اپنے حملوں میں اضافہ کیا تھا۔ اس نے خاص طور پر بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے اور جنوبی اور مشرقی لبنان میں حزب اللہ کے مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز