کراچی:(ہمگام نیوز) وی بی ایم پی کے جنرل سیکرٹری اور انسانی حقوق کے کارکن سمی دین بلوچ نے سوشل میڈیا ایکس پر کہا ہے کہ بلوچ یکجھتی کمیٹی (BYC) کے سینئر رہنما لالا وہاب بلوچ کو پولیس نے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنا کر گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
سمی دین بلوچ نے کہا ہے کہ سندھ پولیس نے بلوچ خواتین پر ایک بار پھر ظلم و تشدد کی روایت برقرار رکھتے ہوئے انہیں بے دردی سے لاٹھیوں کا نشانہ بنایا،
جبکہ مرد پولیس اہلکار گندی زبان استعمال کرتے رہے۔
سمی دین بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچ دشمنی میں وفاقی جماعتیں ریاستی اداروں کے ساتھ کھل کر سامنے آ رہی ہیں اور ان کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ اپنے جبری گمشدہ پیاروں کی بازیابی کے لیے خاموشی اختیار نہیں کرتے۔
سمی دین بلوچ نے بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچوں کے لیے ایک آمر سے بھی بدتر کردار ادا کر رہے ہیں۔