کوئٹہ(ہمگام نیوز) فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جانبحق۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب میں رئیسانی گلی کے قریب نامعلوم موٹر سواروں نے فائرنگ کر کے میر شوکت نامی شخص کو قتل کر دیا جبکہ دوسرا واقع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شام کو نامعلوم مسلح افراد نے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں فائرنگ کرکے عمران اور مسماۃ ( د) کو قتل کردیا ۔


