چهارشنبه, اکتوبر 23, 2024
Homeخبریںخضدار میں بی وائی سی کا جبری گمشدگیوں اور ریاستی تشدد کے...

خضدار میں بی وائی سی کا جبری گمشدگیوں اور ریاستی تشدد کے خلاف پُرامن احتجاجی مظاہرہ

خضدار (ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی جانب سے جبری گمشدگیوں اور کراچی میں بی وائی سی کے رہنماؤں اور کارکنوں پر سندھ پولیس کے تشدد کے خلاف پُرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں بڑی تعداد میں بلوچ عوام نے شرکت کی۔ ریلی میں شریک مظاہرین نے جبری گمشدہ افراد کے تصاویر اور بینرز اٹھائے ، ریاستی جبر کے خلاف نعرے اور تقاریر کیں۔

بی وائی سی کی جاری مہم “Breaking the Silence: Standing Against Enforced Disappearances” کے تحت یہ ریلی نکالی گئی، جس کا مقصد جبری گمشدگیوں اور بلوچ نسل کشی کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ اس مہم کے دوران اب تک کراچی، حب چوکی، اور خضدار میں تین پُرامن مظاہرے ہو چکے ہیں، جن کے باوجود قابض ریاستی ادارے مظاہرین کو مسلسل دھمکیاں اور تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

بی وائی سی نے عوام، خصوصاً جبری گمشدہ افراد کے خاندانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں شامل ہو کر اپنے پیاروں کے لیے انصاف کے مطالبے میں حصہ لیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز