چهارشنبه, اکتوبر 23, 2024
Homeخبریںتربت، یو بی ایل بلیدہ برانچ پر مسلح افراد کا حملہ گارڈ...

تربت، یو بی ایل بلیدہ برانچ پر مسلح افراد کا حملہ گارڈ قتل، نائب قاصد سمیت دو افراد زخمی

بلیدہ (ہمگام نیوز) میناز میں نامعلوم مسلح افراد نے یو بی ایل برانچ پر حملہ کرکے لوٹنے کی کوشش میں سیکورٹی گارڈ فدا حسین کو ہلاک جبکہ نائب قاصد محمد انور ولد احمد سمیت دو افراد زخمی کردیے۔

پولیس نے بلیدہ میں یو بی ایل کی برانچ کو لوٹنے کے کوشش کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ 12 بجے کے قریب موٹر سائیکل پر سوار مسلح ڈاکو بینک میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر بینک میں لوٹ مار کی کوشش کی تاہم اس دوران سیکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کی جس پر انہیں گولی مار کر قتل کیا گیا جب کہ گولی لگنے سے بینک کا نائب قاصد اور ایک شخص زخمی ہوگئے۔

قتل ہونے والے سیکورٹی گارڈ کی شناخت فدا احمد سکنہ بٹ بلیدہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں محمد انور ولد احمد بینک میں نائب قاصد تھے۔

یاد رہے کہ رواں سال بھی اسی بینک برانچ میں ڈکیتی کی ایک واردات کے دوران 16 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے تھے تاہم ملزمان گرفتار نہیں کیے جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز