کوئٹہ ( ہمگام نیوز) وائس فارمسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ نے کہاکہ سپریم کورٹ نے لاپتہ افراد کے 197کیس جن کا تعلق بلوچستان سے تھا ان کو خارج کردیا ہے جبکہ پورے پاکستان لاپتہ افراد کے کیسوں کے کی تعدا27ہزار سے زیادہ ہے سپریم کورٹ نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 197کیس چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایت پر خارج کئے ہیں ۔انہوں نے یہ بات منگل کی شام کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کے رشتہ دار بہن بھائی بیٹا پاب لاپتہ ہوئے تھے ان کو تسلیاں دی گئی کہ جلد ہی لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے گا۔ مگر اچانک چار نومبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک حکم جاری کیا کہ بلوچستان سے 197کیس جو لاپتہ افراد کے زیر سماعت تھے ان کو خارج کیا جا تاہے اور وہ اب ہائی کورٹ بلوچستان سے رجوع کریں ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اس فیصلے کے خلاف دس دسمبر کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے انسانی حقوق اور دیگر جماعتوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں سپریکم کورٹ سے بہت سے امیدیں وابستہ تھی کہ بلوچستان اور پاکستان سے جو لوگ لاپتہ ہوئیے ہیں وہ بازیاب ہوجائینگے مگر سپریم کورٹ نے ہماری امیدوں پر پانی پھیر دیا اور اب ہم مزید احتجاج کرینگے اور اس وقت جلسے جلوس کرینگے جب تک ہمارے بندے بازیاب نہیں ہوجاتے ہیں۔