دالبندین:(ہمگام نیوز) بلوچ یکجھتی کمیٹی (بی وائی سی) چاغی زون کی جانب سے آج جبری گمشدگیوں اور ریاستی جبر کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
بی وائی سی کے نمائندوں کے مطابق ریاستی فورسز نے حسب روایت مظاہرین کو ہراساں کرنے کی کوشش کی اور علاقے میں نیٹ ورک کو بند کیا گیا، تاہم شرکاء نے تمام رکاوٹوں کے باوجود احتجاج جاری رکھا اور ریاستی ہتھکنڈوں کو ناکام بناتے ہوئے ریلی کو کامیابی سے مکمل کیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر جبری گمشدگیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جبری گمشدہ افراد کی فوری بازیابی یقینی بنائی جائے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے