نئی دہلی (ہمگام نیوز) بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر جھانسی کے ایک ہسپتال کے نو مولود بچوں کے لیے بنائے گئے انٹینسیو کئیر یونٹ (آئی سی یو) میں گذشتہ رات آگ بھڑک اٹھی۔ آگ سے 10 نومولود ہلاک ہو گئے۔
پولیس اہلکار ہسپتال کے سامنے موجود ۔۔ بھارتی میڈیا
ہسپتال حکام کے مطابق آگ سے بری طرح جھلس جانے والے 16 نو مولود بچوں کو بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ آتشزدگی کے وقت آئی سی یو میں 54 بچے داخل تھے۔ اترپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر کا کہنا ہے کہ آگ ممکنہ طور پر آئی سی یو میں موجود آکیسجن فراہم کرنے والے یونٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
واقعہ کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔