یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںخاران، ریاستی آلہ کار لطیف نوتیزی کے ایک ٹھکانے پر مسلح افراد...

خاران، ریاستی آلہ کار لطیف نوتیزی کے ایک ٹھکانے پر مسلح افراد کا حملہ

خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے نامعلوم آج مغرب کے وقت مسلح افراد نے باب خاران کے قریب واقع لطیف نوتیزی کے ایک اڈہ نما ٹھکانے کو دستی بموں اور فائرنگ سے نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹھکانے پر حملے کے وقت لطیف نوتیزی کے نجی محافظ موجود تھے۔

ذرائع نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ٹھکانہ لطیف کے کریش پلانٹ سے منسلک ہے، حملے میں مسلح افراد نے وہاں موجود گاڑیوں اور کمروں میں موجود کرائے کے محافظوں پر بموں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ جاعہ وقوعہ سے کم از کم دو دھماکوں اور مسلسل فائرنگ کی آواز آئی ہے۔ جبکہ حملے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہے۔

واضح رہے کہ لطیف نوتیزی ایک ریاستی آلہ کار ہے جسے حالیہ دنوں راجی فوج بی ایل اے نے اس کے بھائی سلام نوتیزی سمیت ہٹ لسٹ میں ڈالا ہے۔

لطیف نوتیزی ناصرف ریاستی دلال اور کٹھ پتلی ایم پی اے شعیب نوشیروانی کا دست راست ہے بلکہ اپنے بھائی سلام سمیت نام نہاد ٹھیکیداری کے لبادے میں خفیہ اداروں کیلئے کام کرتے ہیں۔ علاقے میں فوجی سپانسرڈ تقریبات کے انعقاد سے لیکر متعدد سنگین قوم و تحریک دشمن جرائم میں ملوث ہے۔

ہمارے معلومات کے مطابق ماضی قریب میں علاقے میں فوجی سپانسرڈ تقریب کے انعقاد کیلئے لطیف نوتیزی کو برائے راست آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر نوشکی کے میجر عمران نامی افسر نے حکم دیا تھا۔

اس طرح کے مسلسل دلالی اور کاسہ لیسی کے بدلے خفیہ اداروں نے علاقے میں انہیں ہر طرح کے مراعات سے نوازا ہے۔ یہاں تک کہ گواش سی پیک روڈ پر ہونے والے حملے اور بی ایل اے کے بیان کے بعد سے سلام نوتیزی روپوشی میں خاران آتا ہے اور متعلقہ سرکاری ملازمین اس کے گھر جاکر بِل سائن کرواتے ہیں۔

یاد رہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے سی پیک لنک روڈ منصوبے کے انجینئیرز پر حملے کے قبولیتی بیان میں خاران کے عوام کو خبردار کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ “لطیف نوتیزی اور سلام نوتیزی ہمارے نشانے پر ہیں، بلوچ عوام ان سے دوری اختیار کریں ورنہ ان سے کسی بھی طرح کے قربت کی صورت میں اگر کوئی شخص ہمارے حملے کی زد میں آیا تو وہ اپنے نقصان کا ذمہ دار خود ہوگا۔”

یہ بھی پڑھیں

فیچرز