ویلنگٹن (ہمگام نیوز) نیوزی لینڈ نے ایرانی حمایت یافتہ یمن کے حوثی مسلح گروپ اور لبنان میں حزب اللہ کے سیاسی ونگ کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔
اس اقدام کی قیادت نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن اور اٹارنی جنرل جوڈتھ کولنز نے کی۔
حوثیوں کو بحیرہ احمر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور یمن میں خانہ جنگی میں ملوث ہونے کے پس منظر میں نیوزی لینڈ نے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی حکومت کے مطابق حزب اللہ یا حوثی گروپ کی املاک سے متعلق کوئی بھی شخص یا انہیں مالیاتی یا متعلقہ جائیداد یا خدمات فراہم کرنے والے کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یمنی حکومت نے وزیر اطلاعات معمر العریانی کے توسط سے اس درجہ بندی کا خیرمقدم کیا اور اسے کسی بھی شخص یا ادارے کو روکنے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔
یمنی حکومت نے امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین کے ممالک اور دنیا کے تمام ممالک سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ حوثی ملیشیا کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے لیے اسی طرح کے اقدامات کریں۔
العریانی نے کہا کہ “حوثی ملیشیا نے نہ صرف یمن اور اس کے عوام کی سلامتی پر حملہ کیا، بلکہ بین الاقوامی شپنگ لائنوں پر حملہ کرکے عالمی توانائی کی سپلائی میں رکاوٹیں ڈالیں۔ یہ گروپ ایران کی حمایت سے خطے میں افراتفری پھیلا کر بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ پیدا
کررہا ہے‘‘۔