تربت (ہمگام نیوز) دو روزہ فیسٹیول کے دوسرے دن بساک کے سابقہ چیئر پرسن ڈاکٹر صبیحہ بلوچ،چیرمین شبیر بلوچ ودیگر نے خطاب کیا جبکہ صحافت کے عنوان پر معروف صحافی کیّابلوچ نے بھی ویڈیو لنک کے زریعے خطاب کیا۔
پروگرام کے دوسرے دن جدیدیت اور بلوچی ادب کے عنوان پر پینل ڈسکشن کابھی انعقاد کیا گیاجسمیں نوجوان قلمکاروں راشد حسرت،سالم مجید،رضوان فاخر اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا-
پروگرام میں بلوچی زبان کے معروف فلمی اداکاروں احسان دانش المعروف ماسی دلیان گروپ نے بہترین انداز میں پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے شرکاء داد وصول کیا۔
فیسٹول میں مشاعرے اور میوزیکل کے حصے بھی شامل تھے جہاں بلوچی زبان کے نامور شعراءنے اپنے کلام پیش کیے،جبکہ میوزیکل حصے میں معروف کلاسیکل گشندہ شاکر زامرانی،بلوچی کے گشندہ عبدالخالق فرہاد،وہاب بلوچ،نوشین قمبرانی ودیگر نے بہترین فن کا مظاہرہ کیا۔
پروگرام میں نوجوانوں کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کیا تھا۔