گوادر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق، مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر جیونی میں پاکستانی فورسز نے گزشتہ رات دو گھروں پر چھاپہ مارا۔
چھاپے کے دوران فورسز نے خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ مقامی ذرائع کے مطابق، عاصم نظر اور حسیب بابو نامی دو نوجوانوں کو جبری اغوا کرکے ٹارچر سیلوں میں منتقل کر دیا۔